ملک کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی اور چاندی بھی سستی ہوگئی ہے۔ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ سے بھی زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 57روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 7 ہزار 546روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 153روپے کم ہو کر 8 ہزار 117روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24ڈالرز کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 530 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








