اے ایمان والو! اپنے وعدوں کی پاسداری کرو۔ خطبہ حج کا روح پرور بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

خطبہ حج
(فوٹو: آن لائن)

امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر شیخ علی عبدالرحمٰن الحذیفی نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج کے دوران کہا ہے کہ اے ایمان والو! اپنے وعدوں کی پاسداری کرو۔ اللہ کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا۔

تفصیلات کے مطابق خطبہ حج کو مسجد نمرہ سے براہِ راست نشر کیے جانے کے دوران مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر علی عبدالرحمٰن الحذیفی فرزندانِ اسلام کو توحید کا درس دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی تیاری کا سب سے اہم عمل توحید اور اللہ کی عبادت اختیار کرنا ہے۔

خطبہ حج کے دوران امام مسجد نبوی ﷺ نے کہا کہ اہل ایمان کا بنیادی خاصہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی توحید پر عمل پیرا رہتے ہیں۔ اللہ کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا۔ ایمان والوں کے سامنے اللہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔ نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں۔

امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر علی عبدالرحمٰن الحذیفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کا مالک ہے۔ اللہ نے بندوں پر حج کو فرض کیا۔ اللہ تعالیٰ نے حج کو اسلام کا بنیادی رکن قرار دیا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ حضور اکرم ﷺ اللہ کے بندوں میں سے سب سے بہترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرو۔ اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آخرت سے ڈرو اور اس کی تیاری کرو۔ قیامت کا دن بہت دردناک ہوگا۔ قیامت کے دن ماں بچوں کو اور بچے ماں کو بھول جائیں گے۔ تقویٰ کا تقاضہ ہے کہ ہم قیامت کی تیاری کریں۔

اللہ تعالیٰ ہی حق ہے۔ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے۔ امام مسجد نبوی ﷺ نے کہا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ قبروں سے مردوں کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے۔ اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو۔ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہراؤ۔

 

Related Posts