عید سے قبل سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، 26 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے بڑھ گئی جبکہ چاندی کی قدر میں بھی 236 روپے اضافہ دیکھا گیا جبکہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 4 لاکھ77 ہزار 762 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 943 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ریٹس کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 483 روپے ہو گئی ہے جس میں 3 ہزار 615 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 8 ہزار 270 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جس میں 236 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام چاندی 7 ہزار 90 روپے تک پہنچ گئی ہے جس میں 203 روپے اضافہ شامل ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس سونا 4554 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس میں 46 ڈالر اضافہ شامل ہے۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 77.86 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے جس میں 2.36 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts