قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1 فیصد سے 2.20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔

نئی شرحوں کے مطابق خصوصی بچت اسکیموں پر منافع 11.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.82 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بہبود اور پنشن اسکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی منافع میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد شرح 12.96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق نئی شرحوں سے چھوٹے سرمایہ کاروں اور پنشنرز کو نسبتاً بہتر مالی ریلیف ملے گا۔

Related Posts