اشنا شاہ بھی پیا دیس سدھار گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقاریب ایک ہفتے سے جاری تھیں اور اب باضابطہ طور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا میں وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے لال رنگ کا دلکش دلہن کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ شادی کی مرکزی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات بھی شریک ہیں۔

اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی نظر آتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر  شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی تھی۔

Related Posts