کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان احمد امجد کے قاتل کو ان کی بیٹی کی انتھک جدوجہد سے 14 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کی بیٹی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تقی حیدر کو پاکستان منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ملزم نے 14 سال قبل کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان احمد امجد کو قتل کیا تھا تاہم قاتل کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
راجن پور ضمن الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو سبقت، حکومتی امیدوار پیچھے
مقتول کی بیٹی نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے بتایا کہ والد محمد امجد کو 26 اگست 2008 کو 10 گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
مقتول کی بیٹی نے تحفظ دینے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ والد کے قتل کے مرکزی ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ والد کے قتل میں ملوث دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
مرکزی ملزم کا نام نومبر 2022 میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ابھی صرف قتل کرنے والا گرفتار ہوا ہے، قتل کرانے والے ابھی باقی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








