اسلام آباد: ملک کی 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن پر از خود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کیلئے از خود نوٹس کی سماعت ایک بار پھر کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 9رکنی بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے۔
ابھی نندن کی گرفتاری، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کو الگ کرکے فل کورٹ بینچ بنایا جائے جو از خود نوٹس کی سماعت کرے۔
قبل ازیں اسمبلیوں کے انتخابات پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ججز پر اعتراض اٹھانے والوں کی سماعت آج کے روز کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اسمبلیوں کی تحلیل پر سوالات اٹھائے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن3 ماہ میں ہونے ضروری ہیں، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام اور متعلقہ سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کی گئیں۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ حکومت بر وقت الیکشن کروا کر ملک کو معاشی مسائل سے نکالے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








