بھارتی شہریوں نے ایلون مسک کی پوجا کرنی شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی شہریوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو دیوتا بنادیا اور اُن کی پوجا بھی شروع کردی۔

سیو انڈین فیملی فیڈریشن (ایس آئی ایف ایف) کے اراکین نے ایک پوجا کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

صارف نے تحریر کیا کہ کچھ لوگوں نے بھارت کے شہر بنگلورو میں ایلون مسک کی پوجا کرنا شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

شنگھائی تھرکول منصوبہ، بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔خرم دستگیر

اس نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ مسک کو ’ووکاشورا‘ کو ختم کرنے والا دیوتا قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وکاشورا کی اصطلاح ووک کلچر سے نکالی گئی ہے جو ایسے لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ہر چیز بشمول تسلط/غلبے سے متعلق بھی سوال کرتے ہیں۔

ایلون مسک کی پوجا کرنے والے بھارتیوں کا کہنا تھا کہ وہ ایسا اس لیے کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے ٹوئٹر خرید کر آدمیوں کو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے اظہار کی اجازت دی ہے۔

Related Posts