سندھ کے وزیر کا اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو سونے کے تاج اور ڈالروں کے ہار کا تحفہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ کے وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری سید سیف شاہ کو نکاح پر لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر کا ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوباٸی وزیر مخدوم محبوب الزماں کے ساتھ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی شہریوں نے ایلون مسک کی پوجا کرنی شروع کردی

ذرائع کے مطابق تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ جبکہ ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

Related Posts