مارٹا کوسٹیوک نے اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹن : یوکرین کی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

مارٹا کوسٹیوک نے اے ٹی ایکس اوپن فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی روسی حریف وارارا گرچیو کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے اعزاز حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میں اپنی اس کامیابی کو یوکرین کے ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جواس وقت روسی جارحیت کیخلاف لڑ رہے ہیں ، میری یہ جیت ان تمام لوگوں کے نام ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئے جان دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویمن لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی، ندا ڈار

علاوہ ازیں ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے ایمپائر سے تو ہاتھ ملایا تاہم روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے اپنی روسی حریف وارارا گرچیوسے ہاتھ نہیں ملایا۔

Related Posts