ویمن لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی، ندا ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سینئر آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز لیگ کے آغاز سے نئی آنے والی کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہوگا اور پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔

گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ندا ڈار نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس ہمیں مواقعوں کی تلاش ہے، فرنچائز کرکٹ سے پوری دنیا میں نیشنل ٹیموں کو فائدہ ہوتا ہے، کافی عرصہ سے ہم سب کی خواہش تھی کہ پاکستان میں ویمن لیگ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ویمن فرنچائز لیگ کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور لیگ میں دنیا کے دیگر ملکوں کی پلیئرز کیلئے بھی موقع ہوگا، ویمن کرکٹ کی ترقی کیلئے اس طرح کی لیگ بہت ضروری ہے۔

نداڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ نے کافی طویل سفر طے کیا ہے، نوجوان پلیئرز کے پاس موقع ہے کہ وہ جلد از جلد نئی چیزیں سیکھیں۔

Related Posts