بالی وڈ اداکار و ہدایتکار ستیش کوشک 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی وڈ کے سینیئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ستیش کوشک کو 1987 کی سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا میں کیلنڈر کے کردار سے کافی پذیرائی ملی تھی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کامیڈی کردار ادا کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کا عالمی دن، پاکستان کا نام روشن کرنیوالی 5 باصلاحیت خواتین

وہ ایک مشہور ہدایتکار اور اسکرین رائٹر بھی تھے۔ ستیش کوشک نے سلمان کی مشہور فلم تیرے نام، روپ کی رانی چوروں کا راجا، پریم اور مشہور فلم ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں سمیت کئی فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔

Related Posts