مودی حکومت کی وعدہ خلافی، مختلف شہروں میں بھارتی کسان سراپا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارت کی نریندر مودی حکومت نے حسبِ سابق وعدہ خلافی کی انتہا کردی جس پر بھارتی کسان سراپا احتجاج ہیں۔ کسانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کا فیصلہ کیا جس پر دہلی پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی 5 کسان تنظیمیں اپنے مطالبات منوانے کیلئے گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ اسٹریٹ جا پہنچیں۔ کسانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مودی حکومت کو وعدے یاد دلانے کیلئے یادداشت پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی سپریم کورٹ کا  مسجد 3ماہ میں گرانے کا حکم

تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جنتر منتر کے علاقے میں پہنچ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مہاراشٹر میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے پیر سے ہی لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت زراعت کے شعبے میں اصلاحات کرے۔ بے موسمی بارش کے باعث تباہ ہوجانے والی فصلوں کے ساتھ ساتھ قرضوں  اور بجلی کے بلز میں بھی رعایت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سراپا احتجاج کسانوں کی بڑی تعداد دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پر کل ہی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی۔ دہلی اور ممبئی کے کسانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مودی حکومت 12 گھنٹوں تک کیلئے بجلی فراہم کرے تاہم مودی حکومت نے ماضی کے وعدے بھی پورے نہیں کیے۔

Related Posts