انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مولانا فضل الرحمن کی عدلیہ پر شدید تنقید، عمران خان پر بھی الزامات
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








