اسلام آباد: سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے معاملے پرسپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں عدالت نے راؤ انوار کو نام نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔
عدالت کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس، عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست سیشن کورٹ نے خارج کر دی
واضح رہے کہ راؤ انوارکا نام نقیب اللہ قتل کیس کے سبب ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، تاہم عدالت نے راؤ انوار کو کیس میں بری کرچکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








