لاہور: پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے مخصوص انداز میں اردو بولتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ ان کا یہ انداز پاکستانیوں کو بھا گیا۔
پی ایس ایل کے لیے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایرن ہالینڈ کئی سالوں سے پی ایس ایل سیزن کے دوران پاکستان آرہی ہیں، میچز کے دوران انہیں پاکستانی ملبوسات میں بھی کئی مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
Urdu 101 with @uroojmumtazkhan ???????? pic.twitter.com/Ma6jutPFUl
— Erin Holland (@erinvholland) March 15, 2023
ایرن ہالینڈ نے گزشتہ دنوں لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا، اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ’کچھ چیزیں آپ کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں اور بادشاہی مسجد ان میں سے ایک ہے‘۔
ایرن ہالینڈ نے اب سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے کتنی اردو سیکھ لی ہے۔
مزید پڑھیں:گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے صدر منتخب ہوگئے
ایرن ہالینڈ نے گراؤنڈ میں کھڑے ہوکر اردو میں ایک سے دس تک گنتی سنائی اور اس کے علاوہ انہوں نے اردو میں مختلف جملے بھی کہے۔سوشل میڈیا صارفین ایران ہالینڈ کے اس عمل کو کافی پسند کررہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








