لاہور: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 8 کے ایلی منیٹر مرحلے کے پہلے میچ میں 12رنز سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد شاداب نے لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے ایلیمنیٹر مرحلے کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 اور محمد حارث 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد وسیم، حسن علی ،فہیم اشرف، فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
میچ کے ہارنے کے بعد پی ایس ایل 8میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سفر تمام ہوگیا، دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، جیتنے والی ٹیم ملتان سے فائنل کھیلے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








