راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آپریشن دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی اطلاعات پر کیا، آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں پر حالیہ فائرنگ کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا گیا، پاک فوج نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور اہم کامیابی حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا گیا جبکہ دہشت گرد پہلے ہی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھیں:پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے پہنچ گئی، ترجمان پی ٹی آئی
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملے گی،پاک فوج بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








