پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، ایم کیو ایم کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، ایم کیو ایم کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، ایم کیو ایم کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے 18 مارچ کے جلسہ کے باعث پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے گی، باغ جناح میں ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ترقی کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

واضح رہے کہ اے پی سی میں سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جانا تھا،مردم شماری پر تحفظات کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Posts