پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے پہنچ گئی، ترجمان پی ٹی آئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے پہنچ گئی، ترجمان پی ٹی آئی
پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے پہنچ گئی، ترجمان پی ٹی آئی

لاہور: پولیس پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے کلینک کے باہر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو ان کے کلینک کے سامنے سے گرفتار کر رہی ہے۔ وہ اپنے کلینک کے سامنے اپنی کار کے اندر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹر یاسمین کے درمیان تکرار بھی ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ترقی کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ شادمان انڈر پاس کے قریب سے پولیس مجھے گرفتار کرنے لگی ہے، میں اپنی گاڑی بند کرکے اندر موجود ہوں، پولیس نے بیریئر لگا کر میری گاڑی کو روک رکھا ہے۔

Related Posts