اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں فریق اس میچ کو جیتنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ جیتنے والا دوسرے ایلیمینیٹر کے لیے کوالیفائی کر لے گا، جب کہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:ایرن ہالینڈکا اردو بولتے ہوئے مخصوص انداز، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

آج کا معرکہ جیتنے والی ٹیم کل ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی، دونوں میں جو ٹیم جیتی وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

Related Posts