ایکشن ایڈونچر فلم ’شازم‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول، ٹوئٹر صارفین کے تعریفی تبصرے

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’شازم ‘ نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ہدایتکار ڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے۔

یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک اسے پہنچان نہ پاتے ۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے فلم کی تعریف کی جارہی ہے، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts