لاہور قلندر پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور قلندر پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور قلندر پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 85رنز اسکور کئے، جبکہ دوسرے نمبر بابر اعظم نے 42رنز بنائے۔ پشاور قلندرز نے مجموعی طور پر 171رنز اسکور کئے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے لیے فٹ نہیں،ہربھجن سنگھ

پشاور زلمی یہ میچ ہارنے کے بعد پی ایس ایل 8کی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ واضح رہے کہ سیزن 7کی طرح سیزن 8میں بھی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان فائنل کا مقابلہ ہوگا۔

Related Posts