واشنگٹن: سابق امریکی صدر کے خلاف امریکی احتساب کمیٹی میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں الزام ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکارڈ میں بیرونِ ملک سے حاصل تحائف کا ذکر نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دیگر ممالک کی جانب سے تحائف ریکارڈ میں شامل نہیں کیے گئے۔ ڈیموکریٹس نے رپورٹ ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرادی۔
چھاپے، بی جے پی مخالفین سے ڈرتی ہے۔سماج وادی پارٹی
رپورٹ جمع کیے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتساب کی کارروائی کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی ایوانِ صدروائٹ ہاؤس کو ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف موصول ہوئے تھے۔
امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی مبینہ ہدایات پر 100 سے زائد تحائف کی وصولی کا ریکارڈ مین ذکر تک نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ، ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد نے وصول کیے تھے۔
بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحائف حکومت کے حوالے تو کردئیے گئے تاہم امریکی قانون کے تحت حاصل کردہ تحائف کو ظاہر کرنے سے گریز کی پالیسی اپنائی گئی۔ ڈیموکریٹس کی رپورٹ میں تمام تر انکشافات سامنے آگئے۔
خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں گزشتہ ادوارِ حکومت کے برخلاف کسی قدر جارحانہ خارجہ پالیسی اپنائی گئی جس میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا گیا تاہم کوریا اور ایران کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








