لاہور: پلیئنگ الیون سے باہر پشاور زلمی کے آل راؤنڈر جمی نیشم دوران میچ نیند کے مزے لیتے رہے۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمنیٹر کیلئے پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بنا پانے والے جمی نیشم نیند کے مزے لیتے رہے۔
گراؤنڈ میں لگی اسکرین پر نیوزی لینڈ کے بلے باز کو سوتے ہوئے دکھایا گیا، اس وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم بیٹنگ کررہے تھے، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
Jimmy Neesham is celebrating World Sleeping Day???? pic.twitter.com/zwSahIiVaG
— Biya???????? (@crickycraze7) March 17, 2023
پی ایس ایل 8 کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
ٹوئٹر پر ایک صارف نے اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے جمی نیشم آج عالمی یوم نیند بنارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








