لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام کیسز میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم کی حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اسی لیے حکومت کے مذموم ارادوں کو جانتے ہوئے بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے جا رہا ہوں۔ پی ڈی ایم کی حکومت کا واضح مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے۔ان حرکتوں سے چوروں اور ڈاکوؤں کا یہ ٹولہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
بریکنگ
انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے، یہ ان کی بدنیتی ہے، عمران خان pic.twitter.com/WZAWh37sNo— MM News TV (@mmnewsdottv) March 18, 2023
عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، شاہنواز جدون سمیت کارکنان جیل منتقل
ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے گھر پرحملہ کرنے کا مقصد میرا عدالت پہنچنا یقینی بنانے کے لیے نہیں تھا بلکہ مجھے جیل میں ڈالنا تھا تا کہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کرسکوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








