زمان پارک میں آپریشن، پولیس دروازہ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کے دوران پولیس دروازہ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے۔ تحریکِ انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ ہٹا دئیے۔ اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کو بھی کرینوں کے ہمراہ پولیس نے آپریشن کا حصہ بنا لیا۔ قیدی وین اور واٹر کینن بھی کینال روڈ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ضمانت کے باوجود یہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

قبل ازیں پولیس نے زمان پارک کے علاقے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا۔ زمان پارک میں رہائش گاہ کے اطراف میں پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔ پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔

کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی جانب سے آپریشن شروع ہوا۔ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ زمان پارک میں کارکنان نے پولیس کے خلاف شدید مزاحمت کی۔ اطراف کے علاقے کنٹینر لگا کر بند کردئیے گئے۔

اس سے قبل شہر کے مختلف راستوں کو بھی بند کیا گیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں تفتیش کی غرض سے رسائی کی اجازت دی تاہم پولیس کو گرفتاری اور آپریشن سے روکا گیا تھا۔

Related Posts