عالمی بینک غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے کے پی حکومت کو لاکھوں ڈالرز عطیہ کریگا

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: عالمی بینک صوبے میں غیر متعدی بیماریوں کی افزائش اور اُن کی روک تھام کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو تقریباََ 90 ملین ڈالر عطیہ کرے گا۔

آرڈینیٹر ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے پی ڈاکٹر جاوید ستارنے بتایا کہ صوبائی حکومت غیر متعدی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے ایک میگا پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے اور اس کے PC-I کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے اس منصوبے کے لیے تقریباً 90 ملین امریکی ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو صوبے میں پانچ سال میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 32 اضلاع میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی مالی معاونت سے DHQs اور THQs ہسپتالوں کو آلات، انفراسٹرکچر، لیبز اور عملے کے لحاظ سے مضبوط کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جاوید ستار نے کہا کہ ADB کی طرف سے 100 ملین امریکی ڈالر کی کمٹڈ رقم میں سے اب تک 25 ملین امریکی ڈالر اس منصوبے کے لیے موصول ہو چکے ہیں جو 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فنڈز کے تیز اور شفاف استعمال اور دائمی بیماریوں میں مبتلا غریب مریضوں کی مالی معاونت کے لیے پانچ رکنی پرائمری ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کمیٹیاں THQs اور DHQs میں ہسپتالوں کی انتظامی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں ڈاکٹرز، ایل جی کے نمائندے، سول سوسائٹی کے ممبر اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

Related Posts