بھارت، بہار میں رمضان کے دوران مسلم ملازمین کو رعایت پر بی جے پی ناراض

تازہ ترین

تازہ ترین

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو رعایت دینے کا اعلان کیا گیا جس پر بی جے پی حکومت ناراض نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہار کی ریاستی حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کے روز حکم نامہ جاری کیا کہ حکومت مسلمان ملازمین اور افسران کو سہولت دینا چاہتی ہے، اس لیے انہیں ایک گھنٹہ پہلے آفس آنے اور 1 گھنٹہ قبل چلے جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

حماس رہنماؤں کا دورہ ماسکو، اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ہدایات عملی طور پر ہر سال کیلئے نافذ العمل رہیں گی۔ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے حکم نامے کو تمام محکموں اور ان کے سربراہان کو ارسال کردیا جس کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پر بھی عمل میں لایا جائے گا تاہم بی جے پی نے اسے غیر منصفانہ قرار دیا۔

ترجمان حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نکھل آنند نے کہا کہ بہار کی حکومت مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے۔ کیا دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو بھی اسی طرح ریلیف دیا جاتا ہے؟  پہلے ہی کئی اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعے کو ہوا کرتی ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف بد ترین ہنگامے اور فسادات ہوئے ہیں جن میں ہزاروں جانیں گئیں۔ نکھل آنند نے مسلمانوں کو ریلیف دینے کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ بینک کو پیغام دینے کی سستی سیاست ہے جسے ہم جائز قرار نہیں دے سکتے۔

Related Posts