آسٹریلوی ہائی کمیشن کا بینائی سے محروم خواتین کیلئے کرکٹ ٹریننگ کا اہتمام

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور سرینا ہوٹلز کے تعاون سے پاکستان بھر سے نابینا خواتین اور لڑکیوں کے لیے چھ روزہ کرکٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا۔

یہ تربیت 2018 سے پی بی سی سی کو آسٹریلیا کی حمایت پر مبنی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی پہلی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم کی تشکیل ہوئی۔ ایک خبرکے مطابق نئی ٹیم نے اسی سال اپنا پہلا بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 کھیلا تھا۔

تربیت کے اختتام پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے بتایا کہ آسٹریلیا کی معاونت کا مقصد زیادہ سے زیادہ معذور خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں میں شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے مقابلہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ قدم معاشرے میں معذور افراد سے وابستہ صنفی دقیانوسی تصورات اور منفی تاثرات کو توڑنے میں کردار اداکرے گا۔

کنز نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک جنون رکھتے ہیں، اس لیے ہم معذور خواتین اور لڑکیوں کو کھیل میں لانے کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے خوش ہیں۔

Related Posts