ن لیگی سینیٹر کی ماہرہ خان پر تنقید، شوبز ستارے اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان نے ماہرہ خان کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں تبصرہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں افنان اللّٰہ خان نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو مینٹل ہیلتھ پروبلم ہیں اور انور مقصود عمر کے اس حصہ میں شراب کے نشہ میں دھت رہتا ہے۔ ان دونوں بے شرم کریکٹر پر عوام کی لعنت ہو۔

ٹوئٹر پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کے کردار پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں، یہ پیسے کے لیے انڈین اداکاروں کی خوشامد بھی کرتی ہے اور انور مقصود تعصب سے بھرا ہوا لعنتی کردار ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے آرٹس کونسل میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں میزبان انور مقصود کے ایک سوال پر ماہرہ خان نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کی تھی۔

اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ انھیں پاکستان میں کونسی سیاسی جماعت پسند ہے، جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا تھا کہ مجھے پٹھان پسند ہے۔

اداکارہ کے اس تبصرے کے بعد ن لیگ کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے اُن پر کڑی تنقید کی، جس کے بعد شوبز ستارے بھی اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے۔ آئیے اُن کے ردعمل پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts