کراچی، نیوکراچی میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما سلیم کھتری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نیو کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کراچی کے مقامی رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سلیم کھتری کو نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں گھر کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ کے موٹر سائیکل پر آنے والے چار ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ سلیم کھتری کو 5 گولیاں لگیں اور انہیں شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ان کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی مظاہرین پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام، 316ملزمان گرفتار

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔

اس سے قبل بھی گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہوگئےتھے جن کی شناخت مولانا عبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی تھی۔

مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے ساتھ ہی جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم بھی تھے۔

Related Posts