سوئی سدرن کا سحرو افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سوئی سدرن گیس نے سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ رمضان المبارک کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا صنعتی ترقی کیلئے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی 8 سے 10 فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی کے پیش نظر گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں کھانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Related Posts