اشنا شاہ کی شادی کے بعد مشکلات میں اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اشنا شاہ کی شادی کے بعد مشکلات میں اضافہ ہوگیا

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

اشنا شاہ جو حال ہی میں گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

اداکارہ نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ مسئلہ 2 نئے پالتو کتے لے کر آنا نہیں ہے بلکہ مسئلہ میرے شوہر کو 2 نئے کتوں کو پالنے کے لیے راضی کرنا ہے۔

اْنہوں نے مداحوں سے اس حوالے سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آپ لوگوں کچھ تجاویز دے سکتے ہیں؟اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری ردِعمل دیا اور بہت سی دلچسپ تجاویز دیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ن لیگی سینیٹر کی ماہرہ خان پر تنقید، شوبز ستارے اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے

Related Posts