اگر عمران خان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اعظم نذیر تارڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

اگر عمران خان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اعظم نذیر تارڑ
اگر عمران خان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سیاسی گرما گرمی کو کم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں تو مخلوط حکومت ایک سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی طرف سے دو لوگ بھیجیں جب کہ اتحادی حکومت کے دو لوگ مل بیٹھ کر بات کریں گے۔

وزیر قانون نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں عمران خان نے اپوزیشن سے تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سنگین اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ سیاسی ہلچل کا بھی سامنا ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص سیاسی جماعتوں کے درمیان متفقہ رائے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کامیابی سے جاری ہے اور ”ہمیں کسی بھی غیر جمہوری تیسرے آپشن کی راہ ہموار کرنے سے گریز کرنا چاہیے”۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات ہی ایک قابل عمل آپشن ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

انہوں نے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ 30 اپریل سے 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے انتخابی شیڈول واپس لے کر ”صحیح اقدام” کیا ہے۔

Related Posts