پی ٹی آئی کا پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کو خط
پی ٹی آئی کا پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو اقوام متحدہ (یو این) کی انسانی حقوق کونسل کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف خط لکھا۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے جمعرات کو پارٹی کارکنوں کے ساتھ تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط لکھا۔

خط میں پی ٹی آئی رہنما نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات لکھیں۔

سابق وزیر شیریں مزاری نے خط کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منسلک کی۔

مزید برآں، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ اظہر مشوانی کے ’اغوا‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو ’تمام قوانین توڑنے‘ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اظہر مشوانی کو جمعرات کی سہ پہر لاہور سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”بس بہت ہو گیا. پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تمام قوانین کو توڑ رہی ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کو نشانہ رہی ہے۔

Related Posts