اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے وقت سے متعلق فیصلے کا اختیار صرف اور صرف پاکستان کے اداروں کے پاس ہے ۔
ترجمان آئی ایم ایف ایشتر پیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت اور فزیبلٹی پاکستان کا ذاتی معاملہ ہے، انتخابات کے وقت سے متعلق فیصلے کا اختیار صرف اور صرف پاکستان کے اداروں کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایسی ضرورت نہیں جو پاکستان کی آئینی سر گرمیوں میں مداخلت کر سکے، آئی ایم ایف کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں کے تحت اہداف حکومتی سطح پر مقرر کیے گئے ہیں۔
عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ اخراجات کو مختص کرنے یا دوبارہ ترجیح دینے یا اضافی محصولات بڑھانے کے لئے مالی گنجائش ہے، آئینی سرگرمیاں ضرورت کے مطابق ہوسکیں اس میں آئی ایم ایف کوئی رکاوٹ نہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ روز پنجاب میں30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہوں گے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








