عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن: قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج آپ نے سن لیا ہوگا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے گی، انکوائری کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی کیونکہ بڑے سنگین واقعات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہیرا پھیری اور فراڈیا بندہ پہلے ہی تھا، سب دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے، اس سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا، نہ کوئی اس طرح کا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر عمران خان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اعظم نذیر تارڑ

پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نواز شریف نے کہاکہ یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم کس لیے پھینکے کہ پولیس والے وہاں جل کر مر جائیں؟ اگر وہ جل کر مر جاتے نہ وہ وہاں سے بھاگتے تو کیا ہوتا وہاں پر؟ ایک کہرام مچ جاتا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کچھ ان کو کس نے سکھایا کہ پولیس والوں کے اوپر پٹرول بم پھینکیں؟ یہ تو پہلی دفعہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے یہ حرکت ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ہم نے پاکستان کو ڈبونا ہے کیا؟

Related Posts