عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن گھر سے لاپتہ، فواد چوہدری کا پولیس پر اغوا کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا انچارچ اظہر مشوانی گھر سے لاپتہ ہوگئے۔

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کو مبینہ اغوا کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی تک اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں چل سکا، 18 مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی پولیس نے زدو کوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کے فیصلوں کا اختیار صرف پاکستانی اداروں کو ہے، آئی ایم ایف

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔

فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب پر اگر ظل شاہ کے قتل کی تنقید بھی نہ ہوں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب اظہر مشوانی کی گرفتاری کی ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts