جنیوا: اقوامِ متحدہ نے جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے کی خدمات کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان میں پاکستانی امن دستے نے اپنی خدمات سے وطن کا نام روشن کردیا۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے نے سیکڑوں کلومیٹر طویل ڈائیکس کو تقویت دی۔
پشاور خودکش دھماکہ، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی شدید مذمت
پاکستانی امن دستے نے 2 سال قبل یونیٹی اسٹیٹ میں عوام کو پانی اور کیچڑ سے نکلنے کیلئے بچانے کیلئے سیکڑوں کلومیٹر طویل ڈائیکس بنائے۔ اقوامِ متحدہ نے اپنی نیوز ریلیز میں پاکستانی دستے کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جب 2021 میں پہلی بار پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنا شروع ہوئی تو جنوبی سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے مشن میں سے پاکستانی انجینئرز نے تیزی سے سیلابی پانیوں کے خلاف ڈائیکس اور عارضی دفاعی ڈھانچے بنائے۔
نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں سیلابی پانیوں کے خلاف سیکڑوں کلومیٹر طویل ڈائیکس اور عارضی دفاعی ڈھانچے بنا کر اقوامِ متحدہ کے امن مشن کی ذمہ داریوں کی قیادت کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں جنوری کے دوران بتایا گیا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ خاص طور پر قابل نفرت ہے کہ اس طرح کا حملہ عبادت گاہ پر ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








