زلمے خلیل زاد کے بیانات پاکستان پر ہماری پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکا نے عمران خان کے حق میں بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات پاکستان پر ہماری پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امکان ہے کچھ طالبان نے حملے میں امریکا کی مدد کی ہو، زلمے خلیل زاد

پریس کانفرنس کے دوران ویدانت پٹیل نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان امریکی حکومت کی نمائندگی نہیں کرتا۔ امریکا کے سابق نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات ذاتی حیثیت سے دئیے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امکان ہے طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو۔

امریکن نیشنل ریڈیو (این پی آر) کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے لیکن ممکن ہے اس گروپ کی تمام قیادت اس سے آگاہ نہ ہو۔

Related Posts