پاکستان کا امریکا کی سربراہی میں عالمی جمہوری اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آج سے امریکا کی سربراہی میں عالمی جمہوری اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمہوری سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگہی دفترِ خارجہ نے دی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس کا عمل اب ایک اعلیٰ درجے کے مرحلے پر ہے۔ اس لیے پاکستان جمہوری اصولوں پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوری اصولوں اور اقدار و انسانی حقوق کو فروغ دینے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کیلئے امریکا اور سربراہی اجلاس کے شریک میزبانوں کے ساتھ دو طرفہ تعاون کرے گا۔

قبل ازیں 2021 میں پہلے جمہوری اجلاس کی طرح رواں برس سمٹ میں بھی بھارت اور پاکستان دونوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ بھارت نے گزشتہ اجلاس میں شرکت کی تھی، رواں برس بھی بھارت کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان نے پہلے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

ورچؤل سمٹ کو امریکی محکمۂ خارجہ اور یو ایس ایڈ نے جمہوریت کیلئے میئرز کا عالمی اعلامیہ کے موضوع پر شروع کیا ہے۔ تقریب کے دوران دنیا بھر میں جمہوری اقدار کے اثبات اور جمہوریت کی تجدید میں شہروں اور ذیلی حکومتوں کے کردار پر گفتگو ہوگی۔عالمی سمٹ 29 سے 30 مارچ تک جاری رہے گی۔ 

Related Posts