صدرِ مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف قانون دان منصور عثمان اعوان کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی عہدے سے مستعفی

استعفے کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ منصور عثمان اعوان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر سے باضابطہ پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منصور عثمان اعوان کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے 4روز قبل اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو رواں برس 2 فروری کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

Related Posts