سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر جاری سماعت آج بھی ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ججز کا 5 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو الیکشن کمیشن میں پیشی کا آخری موقع 

نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان حکومت کے حق میں اپنے دلائل آج بھی جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت کے سامنے اپنا مؤقف دیں گے۔ چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے گزشتہ روز کی سماعت پر اہم ریمارکس دئیے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگا تو مسائل بڑھیں گے، ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کئے جاسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں گزشتہ روز بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان کا عدالت میں خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے آپ سے بہترین معاونت ملے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کارروائی کو لمبا نہیں کرنا چاہتے، سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں؟ اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائے گی۔

Related Posts