لطاکیہ: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون شام کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادلے کر لطاکیہ پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، راشن اور گرم کپڑے شامل ہیں۔
پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے، پاک بحریہ کا پہلا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کر چکا ہے۔
پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








