پولیو مہم کا پہلا مرحملہ، 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں نے قطرے پی لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی / لاہور: حکومت نے سندھ اور پنجاب میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 74 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مبنی پولیو مہم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 2 صوبوں میں 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں نے پولیو کے قطرے پی لیے۔ ساتویں قومی مردم شماری کی مشترکہ سرگرمیوں کے باعث 5 روزہ ویکسینیشن کو 2 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے مریضوں کیلئے روزوں کے ساتھ صحت مند رہنے کے 7 ٹوٹکے

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13 اضلاع کے ساتھ ساتھ سندھ اور اسلام آباد کے 16 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 74 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو رواں ماہ کی 13 سے 17 تاریخ تک قطرے پلائے گئے۔

دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے 12 اضلاع اور خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں 41 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کیلئے اگلے ماہ کی 3 سے 7 تاریخ تک ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کمسن بچوں کے والدین اور سرپرست یقینی بنائیں کہ بچوں کو زندگی بچانے والی پولیو ویکسین لگائی جائے، تاکہ پولیو وائرس سے محفوظ رہیں جبکہ وائرس ماحولیاتی نمونوں میں موجود پایا گیا ہے۔

 

Related Posts