لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے جنرل منیجر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے میچز بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنے میچ بھارت میں کھیلے گا، مجھے لگتا ہے کہ ان کے میچز بھی بھارت کے ایشیا کپ کے میچوں کی طرح نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے بارے میں غیر یقینی صورتحال گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی جب اے سی سی کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد سے ٹورنامنٹ کو کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ ماہ بحرین میں منعقد ہوا تھا لیکن اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








