دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کاگولڈن ویزا مل گیا۔
شاداب خان اور افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گولڈن ویزا موصول ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سے باہر میں نے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے، یہ ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔
شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دوسری جانب افتخار احمد نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔
Alhamdulillah, I am honoured to receive my GOLDEN VISA from a country which I can call my second home. ???????? @GDRFADUBAI
Special thanks to Moazzam Qureshi for making this happen ???????? pic.twitter.com/72aZ0M6OaD
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) March 28, 2023
اس سے قبل وسیم اکرم ، شعیب ملک اور کئی پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔
واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








