لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
شاداب خان کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے، انہوں نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان بیٹر عثمان غنی کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
قبل ازیں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
تیسرے ٹی 20 میں افغانستان کو شکست، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 100 وکٹیں حاصل کرنے والا پہلا باؤلر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
Alhamdulilah, It is an honour to become the first Pakistani men’s cricketer to take 100 T20I wickets. We couldn’t win the series but these youngsters will be future stars and make Pakistan proud InshAllah. #PakistanZindabad pic.twitter.com/TMbpM2Ovrq
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 27, 2023
شاداب نے افغان سیریز کے حوالے سے کہا کہ ہم سیریز تو نہیں جیت سکے لیکن یہ نوجوان مستقبل کے ستارے بنیں گے اور انشاء اللہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








