رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے وسط میں ہے، کئی ایسے مسلمان بالی ووڈ اداکار ہیں جو اس مہینے میں مصروف اوقات کار کے باوجود روزے رکھتے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ کونسے بالی ووڈ اداکار اس مقدس مہینے میں روزے رکھ رہے ہیں:
ثنا خان
ثنا خان بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بنیادی طور پر ہندی، تامل اور تیلگو زبان کی فلموں میں کام کیا۔تاہم اداکارہ نے بعد میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ٓاور 2020 میں انہوں نے مفتی انس سے شادی کرلی۔
حنا خان

بگ باس کی سابق فائنلسٹ حنا خان ہندی ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں نظر آتی ہیں، اُن کے مشہور ڈراموں میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور کسوٹی زندگی 2 شامل ہیں۔
ہما قریشی

ہما قریشی ایک بھارتی اداکارہ، ماڈل، اور پروڈیوسر ہیں جو بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں میں نظر آتی ہیں۔ انہیں تین فلم فیئر ایوارڈ کی نامزدگی بھی مل چکی ہیں۔
راکھی ساونت

متنازعہ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے۔ انہوں نے رمضان میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔
محسن خان

معروف بھارتی اداکار محسن خان رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں ، اُن کے کامیاب ڈراموں میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے شامل ہے۔
گوہر خان

گوہر خان ایک بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر ہیں جو ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن میں نظر آتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








